the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بھاگلپور، 19 مئی (یواین آئی) بہار کے ضلع بھاگلپور کے كھریک تھانہ علاقہ کے امبو موڑ کے پاس قومی شاہراہ -31 پر آج صبح ٹرک اور بس کے درمیان ہونے والی خوفناک ٹکر میں کم از کم سات مہاجر محنت کشوں کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔
نوگچھيا کے سرکل افسر مکیش کمار نے یہاں بتایا کہ ٹرک پر سوار مہاجر مزدور کھگڑیا کی طرف جا رہے تھے، تبھی امبو موڑ کے قریب بس اور ٹرک میں ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے کے بعد ٹرک پلٹ کر سڑک کنارے گڑھے میں جا گرا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرک



میں لدے لوہے کے موٹے راڈ سے دب جانے سے مزدوروں کی موت ہوئی ہے۔ ہلاک شد گان کی لاشوں میں سے سات افراد کی لاشیں باہر نکالی گئی ہیں جبکہ کرین کی مدد سے دیگر کو باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ بس پر سوار مزدور دربھنگہ سے بانکا جا رہے تھے. بس پر سوار 12 مزدور زخمی ہو گئے ہیں جنہیں نوگچھيا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے هی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے افسران موقع پر کیمپ کر رہے ہیں ،امدادی کام جاری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.