بھوپال، 9 نومبر (یو این آئی) بھوپال کے سرکاری حمیدیہ اسپتال کے کیمپس میں واقع کملا نہرو اسپتال کی تیسری منزل پر واقع چائلڈ وارڈ (اسپیشل نیوبورن کیئر یونٹ) میں آگ لگنے سے چار بچوں کی دردناک موت ہوگئی اور باقی تقریباً 36 بچوں کو ہنگامی حالات میں دیگر محفوظ مقامات
پر منتقل کرکے علاج کیا جا رہا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق آگ گزشتہ رات نو بجے کے قریب اسپتال کی تیسری منزل پر واقع انفینٹ وارڈ کے وینٹی لیٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور تیزی سے وارڈ کے کچھ حصوں میں پھیل گئی۔
جس سے وارڈ کا سامان جل گیا اور اس میں دھواں پھیل گیا۔