بنگلور/5جون(ایجنسی) بنگلور میں ایک 26 سالہ لڑکی سے اولا کیب میں مبینہ طور پرچھیڑچھاڑ کا واقع سامنے آیا ہے، ڈرائیور پر الزام ہے کہ اس نے لڑکی کو یرغمال بنا کر اسکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور فوٹو کھینچنے کے لیے اسے کپڑے اتارنے کے لیے مجبور
کیا.
یہ واقع جمعہ (1 جون) کا ہے. لڑکی کو ممبئی کے لیے فلائٹ پکڑنے کے لیے ایئر پورٹ جانا تھا جس کے لیے اس نے اولا کیب بک کرائی تھی لیکن ڈائیور لڑکی کو دوسرے راستے پر یہ کہہ کر لیے گیا کہ یہ راستہ چھوٹا ہے اور اس سے جلدی پہنچے پہنچ جائیں گے.