بنگلور، 11 اپریل (ذرائع) بنگلورو کے ایک میٹرو اسٹیشن سے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے لوگوں کا غصہ بڑھا دیا ہے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سرعام فحش حرکات کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا گیا- اس سے بھی زیادہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ لڑکی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑے کی اس گھناؤنی حرکت سے دیگر مسافر بھی بے چینی محسوس کر رہے ہیں۔
وائرل ہونے
والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر پلیٹ فارم پر کھڑے میٹرو کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں جب کہ ایک نوجوان اپنی گرل فرینڈ کے کپڑوں کے اندر ہاتھ ڈال کر فحش حرکات کر رہا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ لڑکی بھی اسے ایسا کرنے سے نہیں روکتی۔ یہ ویڈیو واقعی شرمناک اور تشویشناک ہے کہ کچھ لوگ عوامی مقامات پر حد سے تجاوز کر رہے ہیں۔ میجسٹک نما میٹرو اسٹیشن کے پلیٹ فارم 3 پر پیش آنے والے اس واقعے نے لوگوں کو حیران اور شرمندہ کر دیا ہے۔