نئی دہلی، 9 جنوری (ذرائع) بنگلورو میں واقع اے آئی کمپنی کی سی ای او سوچنا سیٹھ پر گوا میں اپنے ہی 4 سالہ بیٹے کو مبینہ طور پر بے دردی سے قتل کرنے کا الزام ہے۔ ان پر اپنے بیٹے کی لاش کو کرناٹک لے جانے کا بھی الزام ہے۔ ملزم سوچنا سیٹھ اپنے شوہر سے الگ ہوچکی تھی- آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسٹارٹ اپ مائنڈفل اے آئی لیب کی سی ای او، سوچنا سیٹھ کو کل کرناٹک کے چتردرگا میں ایک بیگ میں بیٹے کی لاش کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس کے کشیدہ تعلقات
کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مغربی بنگال کی رہنے والی سوچنا سیٹھ اپنے شوہر کے ساتھ کشیدہ تعلقات سے ناخوش تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بچے کے تناؤ بھرے تعلقات بھی اس کے قتل کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے-
آپ کو بتاتے چلیں کہ 39 سالہ سوچنا سیٹھ پر اپنے چار سالہ معصوم بیٹے کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے شمالی گوا میں اپنے بیٹے کا مبینہ طور پر قتل کیا اور پھر لاش کو ایک تھیلے میں ڈال کر کرناٹک لے گئی- پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔