ذرائع:
حیدرآباد: آئی اے ایف کے طیارے میں فنی خرابی کے باعث لینڈنگ میں دشواری پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے فضائیہ طیارہ ایک گھنٹے سے زائد فضا میں چکر لگاتا رہا۔ تمام تر کوششوں کے بعد ہائیڈرولک پہیے کھل گئے اور
بالآخرطیارہ بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گیا۔
جہاز ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک آسمان میں چکر لگاتا رہا۔ اس دوران پرواز میں عملے سمیت 12 افراد سوار تھے۔ ایوی ایشن کے عملے کی کوشش کی نتیجے میں بحفاظت اترتے ہی جہاز میں موجود ہر شخص
نے راحت کی سانس لی۔