the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بارہ بنکی، 16 فروری (یو این آئی) اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کے روز ایک دردناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق لکھنؤ سے اجودھیا جا رہی کار ہائی وے پر کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ علی الصبح چار بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
پولیس کے مطابق آج صبح تھانہ پٹرنگا ضلع



اجودھیا علاقہ کے شجاع گنج حیات نگر کا رہنے والا اجے کمار اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت چھ لوگوں کے ساتھ لکھنؤ سے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔ جیسے ہی وہ رامسنہی گھاٹ تھانہ علاقہ کے قومی شاہراہ پر پہنچے تبھی نارائن پور موڑ کے پاس ان کی کار پیچھے جاکر ایک کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اتنا زبردست تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں کار میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت اجے (35)، سپنا (30)، آریانش (8)، یش (10) ، آدرش ، رام جنم (24) کے طور پر ہوئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.