حیدرآباد،10 جنوری (ذرائع) حیدرآباد کے بچوپلی میں جمعرات کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،ا یک بینک میں کام کرنے والی ایک خاتون اسسٹنٹ منیجر نے کام سے متعلق تناؤ کی وجہ سے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی۔
متوفی کی شناخت کوٹا ستیلاونیا (32سالہ) کے طور پر کی گئی ہے، کام سے واپس آنے کے بعد
اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔مقامی لوگوں کی جانب سے قریبی اسپتال لے جانے کے باوجود وہ دوران علاج دم توڑ دیا۔
ان کے شوہر بتھولا ویرموہن اور مقامی ذرائع کے مطابق، ستیلاونیا کا تعلق آندھرا پردیش کے پیتھا پورم سے تھا۔یہ جوڑا کے آر سی آر، کالونی، بچوپلی میں ایم این ریذیڈنسی میں مقیم تھا۔