: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد15جولائی(یواین آئی)ہندوستانی بحریہ کے سابق آفیسر جناب میر عباس علی خان ولدجناب محمد عبدالحمید خان مرحوم کا بعمر 73 برس ممبئی میں گذشتہ روز انتقال ہوگیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 1971ء کی بنگلہ دیش جنگ میں حصہ لیا تھا۔اس جنگ کے دوران شاندار کارنامہ پر انہیں بہادری کا ایوارڈ دیا گیاتھا۔ ہندوستانی بحریہ نے 1971ء کی جنگ میں کراچی بندرگاہ پر حملہ کی تیاری کی تھی کہ عین اسی وقت جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ میر عباس علی نے اس تکنیکی
خرابی کو دور کیاجس کے بعد کراچی بندرگاہ پر کامیابی کے ساتھ حملہ کیا گیا اور پاکستان کے بعض جہازوں کو تباہ کردیا گیا۔ بنگلہ دیش کی جنگ کا یہ فیصلہ کن لمحہ تھا۔ نماز جنازہ بعدنماز عصر قبرستان سیکٹر IV، نیرول نیو ممبئی میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران شامل ہیں۔ مرحوم کا تعلق حیدرآباد کے ریڈہلز سے ہے تاہم وہ 1985 میں ممبئی منتقل ہوگئے تھے۔مزید تفصیلات فیض الرحمن (آصف) فون 6304540051 یا 7710847446 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔