the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مغربی بنگال سی آئی ڈی نے جمعرات کی شام ایک شخص کو بنگلہ دیش کے رکن پارلیمنٹ انوار العظیم انار کے "قتل" میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ایم پی کو ایک خاتون کے ذریعہ نیو ٹاؤن کے فلیٹ میں "لالچ" دیا گیا اور پھر کانٹریکٹ کلرز کے ذریعہ قتل کیا گیا۔

افسر نے بتایا کہ حراست میں لیا گیا شخص جو بنگلہ دیش کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کے قریب مغربی بنگال کے ایک علاقے کا رہائشی ہے، وہ قتل کیس کے ایک اہم ملزم سے ملا تھا۔ افسر نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا کہ یہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے کہ اس شخص نے اس سے کیوں ملاقات کی اور انہوں نے کیا بات چیت کی۔

سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایم پی کے قریبی دوست، ایک امریکی شہری نے جرم میں ملوث افراد کو تقریباً 5 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ کے دوست کولکتہ میں ایک فلیٹ کے مالک ہیں اور شاید اس وقت وہ امریکہ میں ہیں۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ کولکتہ کے نیو ٹاؤن علاقے میں ایک فلیٹ ہے جہاں بنگلہ دیش کے رکن پارلیمان کو آخری بار داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پولیس افسر نے کہا تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ ایک خاتون کے بچھائے گئے ہنی ٹریپ میں پھنس گئے تھے جو مقتول کے دوست کے قریب بھی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ انوار العظیم کو خاتون نیو ٹاؤن فلیٹ میں لے گئی اور خاتون کے وہاں سے جانے کے فوراً بعد عظیم کو قتل کر دیا گیا۔

افسر نے بتایا کہ سی آئی ڈی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے جس میں عظیم کو ایک مرد اور ایک عورت کے ساتھ فلیٹ میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ افسر نے



مزید کہا کہ یہ ایک منصوبہ بند قتل تھا۔ ایک بڑی رقم تقریباً 5 کروڑ روپے رکن پارلیمنٹ کے ایک پرانے دوست نے اس جرم کو انجام دینے کے لیے کانٹریکٹ کلرز کو ادا کیے تھے۔ 

افسر نے بتایا سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیاست دان کو دو افراد کے ساتھ فلیٹ میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ جوڑی کو بعد میں باہر نکلتے اور اگلے دن دوبارہ فلیٹ میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا لیکن ایم پی دوبارہ نظر نہیں آئے۔ پولیس نے بتایا کہ بعد میں دونوں کو ایک بڑی ٹرالی سوٹ کیس کے ساتھ فلیٹ سے باہر آتے دیکھا گیا۔

ریاستی سی آئی ڈی جو اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اس نے کہا نیو ٹاؤن فلیٹ کے اندر سے خون کے دھبے ملے ہیں اور پلاسٹک کے کئی تھیلے بھی برآمد ہوئے ہیں، جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ جسم کے اعضاء کو پھینکنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ حالاتی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کا پہلے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا اور پھر اس کے جسم کے کئی ٹکڑے کر دیے گئے۔ ہمیں شبہ ہے کہ عظیم کو قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے لاش کو مسخ کردیا، ہڈیوں سے گوشت الگ کیا اور گلنے میں تاخیر کے لیے ہلدی کے پاؤڈر میں ملا دیا۔ پھر ممکنہ طور پر جسم کے اعضاء پلاسٹک کے تھیلوں کے ساتھ ٹرالی بیگ میں ڈالے گئے اور مختلف مقامات پر پھینک دیے  گئے تھے۔ ہمیں یہ بھی شبہ ہے کہ کچھ حصوں کو فریج میں رکھا گیا تھا اور ہم نے نمونے اکٹھے کر لیے ہیں۔

انوار العظیم کے موبائل فون سے ان کے چند رابطوں کو پیغامات بھی بھیجے گئے تھے کہ "اس سے رابطہ نہ کریں کیونکہ وہ دہلی جا رہے ہیں"۔ ایسا لگتا ہے کہ قاتلوں نے ہی یہ پیغامات ایم پی کے موبائل فون سے بھیجے تھے تاکہ اس کے خاندان کے افراد اور دوستوں کو الجھایا جا سکے اور انہیں اس کی تلاش شروع کرنے سے روکا جا سکے۔ اس بات کا امکان ہے کہ یہ پیغامات اس کے قتل کے بعد بھیجے گئے ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.