حیدرآباد، 25ڈسمبر(ذرائع) کورونا وبا کے مدنظر اس بار حیدرآباد میں نئے سال کے جشن پر پابندی لگا دی گئی ہے، سائبر آباد کے پولیس کمشنر وی سی سجانر کے مطابق حکومتی حکم کے مطابق نئے سال کے جشن کے لیے اجازت نہیں ہے اور پولیس پبس، ریزورٹس اور ہوٹلوں پر سخت نظر رکھے گی-
انہوں نے لوگوں سے
اپیل کی کہ اگر کوئی حکومت کے حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو فوری پولیس کو اسکی اطلاع دیں-
انہوں نے کہا کہ گیٹیڈ کمیونٹی، اپارٹمنٹ کالونیوں میں بھی نئے سال کے جشن پر پابندی رہے گی-
ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے ٹیسٹ جاری رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس کمشنر نے کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی ہوگی-