بلوچستان، 29 اپریل (ذرائع)پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پیر کے روز ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ نے خوفناک دھماکے کی شکل اختیار کر لی۔اس حادثے میں 40 سے زائد افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔ کئی جھلسنے والوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے لیک ہونے والے پیٹرول میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی اور زور دار دھماکہ ہوا۔
آگ بجھانے کی کوشش کرنے والے فائر
بریگیڈ کے کئی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ آگ لگنے سے آس پاس موجود پولیس اہلکار اور مقامی شہری بھی جھلس گئے۔ بہت سے لوگ آگ بجھانے اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کر رہے تھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ مقامی اسپتالوں میں جگہ کی کمی کے باعث فوج کی مدد سے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ڈاکٹروں نے ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔