حیدرآباد، 14/ اگست (یواین آئی)غریب افراد کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے تلنگانہ حکومت کی باوقار اسکیم کے تحت تعمیر کردہ مکانات کے الاٹمنٹ میں تاخیر پر عوام نے ان مکانات کے قفل توڑنے کر قبضہ کرنے کی کوشش
کی۔
یہ واقعہ ضلع سوریہ پیٹ کی کوداڑ بلدیہ کے بالاجی نگر میں پیش آیاجہاں اس اسکیم کے تحت مکانات زیرتعمیر ہیں۔
عوام کی بڑی تعداد نے ان مکانات کے قریب احتجاج بھی کیاجس کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔