ذرائع:
کونڈا پور میں BRS کے حضور آباد رکن اسمبلی پاڈی کوشک ریڈی کی رہائش گاہ پر سیریلنگمپلی ایم ایل اے اریکاپوڈی گاندھی کے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد نے حملہ کیا، جو بی آر ایس پارٹی سے حکمران کانگریس میں چلے گئے ہیں۔ ان کے گھر پر حملے میں پتھر، انڈے، ٹماٹر اور لاٹھیاں استعمال کی گئی۔ چند کھڑکیوں پر لگے شیشے اور کئی پھولوں کے گملوں کو نقصان پہنچا۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ پولیس مبینہ طور پر خاموش تماشائی بن کر کھڑی رہی
حالانکہ اریکاپوڈی گاندھی کے پیروکار مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا کر کوشک ریڈی کی رہائش گاہ کے احاطے میں گھس گئے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کوشک ریڈی نے کہا کہ یہ ان کی زند گی پر حملہ ہے جس کی تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے حوصلہ افزائی کی ہے۔ کیونکہ پولیس جو بڑی تعداد میں وہاں موجود تھی تاکہ حملہ آوروں کو رہائش گاہ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے لیکن جب گاندھی کے پیروکاروں نے حملہ کیا تو کچھ وہاں سے غائب ہوگئے ۔ اس واقعہ کی ہرش راؤ، کے ٹی آر اور مختلف سیاسی قائدین سخت مذمت کی۔