: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دھولیہ (مہاراشٹر)، 31 اگست (ایجنسی) مہاراشٹر میں ضلع دھولیہ کے شر پورواگھاڈي گاؤں کے نزدیک کیمیکل کی ایک فیکٹری میں ہفتہ کو دھماکہ ہونے سے کم از کم سات افراد کی موت ہو گئی اور 40 سے زائد افراد جھلس گئے۔ ضلع دھولیہ کے وزیر دادا جی بھوسے آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر موقع پر پہنچے۔پولیس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اورمحکمہ فائر
بریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔ ابھی تک سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔ آگ بجھانے کے لئے موقع پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کو بھیجا گیا ہے ۔ یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے آس پاس کے گھروں کی دیواروں پر شگاف پڑ گئے اور سیاہ دھوئیں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔