لیما، 9 جون (یو این آئی/ژنہوا) جنوبی پیرو کے اریکیپا محکمہ میں سونے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی باہمی جھڑپ میں کم ازکم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
اریکیپا کے پراسیکیوٹر ماریا ڈیل روزاریو لوزاڈا نے بدھ کے روز پیرو کے ریڈیو نیوز چینل کو بتایا کہ ہفتہ اور منگل کو سات سات لاشیں برآمد کی گئیں۔ ان لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اور لاشیں برآمد کی جا سکتی ہیں کیونکہ بہت سے لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔
مقامی اخبار ایل
کومیرسیو کے مطابق، 2 جون کو کارویلی صوبے کے ایٹکو ضلع میں ہوانقوٹا نامی ایک متنازع علاقے میں تشدد پھوٹ پڑاتھا۔
مسٹر لوزادہ نے کہا کہ اس واقعہ کے سلسلے میں 31 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان لوگوں سے برآمد ہونے والی بندوقوں اورہتھیاروں کی جانچ کرائی جارہی ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ اس واقعہ میں ان کا استعمال ہوا یانہیں۔ اس کے ساتھ پراسیکیوشن وہاں سے جمع کی گئی ویڈیو اور آڈیو کا بھی جائزہ لے رہا ہے تاکہ اس واقعے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جا سکے۔