: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:اے سی بی کے عہدیداروں نے میڑچل ملکاجگری کے شاہ میرپیٹ کے تحصیلدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اے سی بی کے حکام نے اس وقت چھاپہ مارا جب تحصیلدار ستیہ نارائنا دفتر میں ایک شخص سے 10لاکھ روپئے
رشوت لے رہے تھے۔بعد میں اے سی بی کے عہدیداروں نے دفتر کے ساتھ ساتھ ستیہ نارائنا کے گھر کی بھی تلاشی لی۔بتایا جارہاہے کہ تحصیلدار ستیہ نارائنا نے پاس بکس کے لئے ایک شخص سے 10 لاکھ روپئے رشوت طلب کی تھی۔اس کے بعدمتعلقہ شخص اے سی بی حکام سےرجوع ہوا۔