سری نگر 04 جنوری (یو این آئی) شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ہفتے کے روز فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین فوجی جوان جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے ایس کے پائین علاقے میں اس وقت
سراسیمگی دوڑ گئی جب فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمی اہلکاروں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تا ہم ڈاکٹروں نے تین فوجی جوانوں کو مردہ قرار دیا۔