اگرہ،4 نومبر(ذرائع) اترپردیش کے آگرہ میں پیر کے روز انڈین ایئرفورس کا ایک فائٹر ایئرکرافٹ مگ-29 حادثہ کا شکار ہوگیا، اڑتے وق ہی ایئرکرافٹ میں آگ لگ گئی- جسکے بعد یہ آگ کا گولہ بنتے ہوئے کھیت میں جاگرا- کریش ہونے کے وقت ایئرکرافٹ میں 2 پائلٹ اور کو-پائلٹ دونوں آگ لگنے کے کچھ سکنڈ کے اندر
ہی ایئر کرافٹ سے باہر نکل گئے- پائلٹ اور کو-پائلٹ 2 کلومیٹر دور پیراشوٹ کے ذریعہ لینڈ ہوئے-
رپورٹ کے مطابق آئی اے ایف کا مگ 29 طیارہ پنجاب کے آدم پور سے مشق کے لیے آگرہ جارہا تھا-کریش ہونے کے بعد یہ آگرہ کے پاس کاگرول کے سونگاگاؤں کے کھیت میں گرا-حادثے کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔