پلکڈ (کیرالہ)، 9 فروری (یو این آئی) کیرالہ کے پلکڈ میں کرمباچی پہاڑیوں کی فالٹ لائن میں پھنسے 23 سالہ نوجوان کو بچانے کے لیے ہندوستانی فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
نوجوان کو پھنسے ہوئے 43 گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، امدادی کارکن تاحال اس تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور نہ ہی اسے خوراک اور پانی فراہم کیا جا سکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دوران ہندوستانی فوج کی کوہ پیما ٹیم پھنسے
ہوئے نوجوان کے تقریباً 200 میٹر تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ تمام جدید آلات کے ساتھ فوج کے ماہرین بچاؤ کے کام کے لیے ملمپوزا میں چیراڈ ہل پہنچ گئے ہیں۔
پھنسے ہوئے نوجوان آر بابو، جو ملمپوزا کے چیراڈو کا رہنے والا ہے، پیر کی دوپہر کیرالہ کے پلکڈ ضلع کے ایلاچیرام میں قریبی کرومباچی پہاڑیوں سے اترتے ہوئے ایک دراڑ میں گر گیاتھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسٹر بابو اور تین دیگر دوست پہاڑ پر سفر کر رہے تھے۔