: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/12جون(ایجنسی) بائیک ایمبولنس میں خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ویزاگ کے پاڈیرومنڈل کے میں پیش آیا۔شدید درد کے دوران اس خاتون کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی اس کے درد میں مزید شدت پیدا ہوگئی اور اس نے لڑکے کو جنم
دیا۔
اینچور پنجایت ،اوروگنڈہ کی رہنے والی خاتون کو درد اٹھنے پر دستیاب بائیک ایمبولنس(فیڈر ایمبولنس )بھیجی گئی تاکہ اس کو اسپتال منتقل کیا جاسکے تاہم پیداکوڑا پلی کے قریب لڑکے کو جنم دینے کے بعد اسے بڑی ایمبولنس کے ذریعہ پاڈیرو پرائمری ہیلت سنٹر اس خاتون اور اس کے بچہ کو منتقل کیا گیاجہاں ماں اور نوزائیدہ بچہ کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔