the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔ 8مئی (یواین آئی) اے پی کے ضلع کڑپہ کے ماملی پلی گاوں میں ہوئے جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9مزدور ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔پولیس نے کہا کہ بڑی تعداد میں جلیٹن اسٹکس بدویل سے گاڑی کے ذریعہ لائے گئے تھے تاکہ چونے کی اس کان میں دھماکہ کیاجاسکے۔جب یہ جلیٹن اسٹکس گاڑی سے نکالے جارہے تھے تو ان میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔اس دھماکہ کے وقت گاڑی میں سوار9مزدور ہلاک اور دیگر دو شدیدزخمی ہوگئے۔دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لاشیں اڑ کر



دور جاگریں اور گاڑی جس میں جلیٹن اسٹکس لائے گئے تھے دھماکہ کے نتیجہ میں لوہے کے اسکراپ میں تبدیل ہوگئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کی شناخت کے کام کا آغاز کردیا۔اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے اس واقعہ کے سلسلہ میں عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔سابق وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے بھی اس واقعہ میں ہلاکتوں پر گہرے صدمہ اور دکھ کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.