حیدرآباد،23جون(یواین آئی) مایوسی کے عالم میں ایک ہی خاندان کے 4افراد نے خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ اے پی کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔
پولیس نے
کہا کہ ضلع کے وڈے گیری علاقہ میں ٹی وی میکانک 42سالہ پرتاپ اس کی بیوی 36سالہ ہیمالتا،بیٹے 17سالہ جینت اوربیٹی 14سالہ رشیتا نے کل شب زہر پی کر خودکشی کرلی۔