راست
محمد شوکت ولد محمد عثمان نامی 38 سالہ نوجوان جو پرانے شہر کے صدام کالونی کے رہائشی تھے، بیچ راستے میں بلٹ گاڑی آگ کی لپیٹ میں آنے کے بعد پیٹرول کی ٹینک میں ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک تھے
جو بری طرح آگ میں جھلس جانے کے بعد اسرا دواخانے میں زیر علاج تھے، علاج کے دوران آج ان کی موت ہوگئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 نوجوانوں کو اسرا اسپتال میں علاج کے لئے رکھا گیا تھا جن میں سے گزشتہ روز ایک ندیم نامی نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔ آج اس واقعہ کی یہ دوسری ہلاکت ہے۔