ذرائع:
حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک اور قتل کی واردات پیش آئی جس میں رئیل اسٹیٹ تاجر طارق علی عرف بابا خان نامی شخص جس کی عمر 40 سال بتائی گئی ہے، نامعلوم افراد نے انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق بابا خان اپنے گھر کے باہر
بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک چند نامعلوم افراد نے وہاں پہنچ کر ان پر تلواروں سے حملہ کردیا، جس کی وجہہ سے بابا خان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن کے تحت رام چندر نگر میں پیش آیا۔ قتل کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔