ذرائع:
حیدرآباد: سٹی آر ٹی سی بس ڈرائیور نے لکڑی کا پل پر ایک خاتون کو یہ کہتے ہوئے بس میں سوار ہونے سے روک دیا کہ بس اوور لوڈ ہو گئی ہے۔ جس پر خاتون غصہ میں آگئی اور کہا کہ تم مجھے بس میں سوار ہونے سے کیسے روک سکتے ہو جب کے حکومت نے ہمیں مفت بس سفر کرنے کی سہولت دی
ہے۔
ڈرائیور نے کہا اوور لوڈ بس میں نہیں چلاؤنگا اور اس عورت سے کہنے لگا کہ تم ہی اس بس کو آگے لے جاؤ، اس حالت میں میں بس نہیں چلا سکتا۔ بس میں موجود خواتین ناراض تھیں کہ مفت بس کی سہولت نے خواتین کو اور مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اس خاتون اور ڈرائیور کے درمیان بحث و تکرار کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے