حیدر آباد 3 فروری (یو این آئی) شہر حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش کے باہر گاڑی کا ہارن بجانے پر برہم افراد کے گروپ نے تین نوجوانوں پر حملہ
کر کے ان کو زخمی کر دیا۔
یہ واقعہ کل شب نمائش کی گیٹ نمبر 1 ، گاندھی بھون کے قریب پیش آیا۔
تقریباً 40 تا 50 افراد نے ان نوجوانوں پر حملہ کیا۔