حیدرآباد7 نومبر(یواین آئی)حکومت آندھراپردیش نے ریاست کی مختلف جیلوں میں عمر قید کی سزاکاٹنے والی 55خواتین کو جاریہ ہفتہ رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خصوص میں وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے لئے گئے
فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے وزیرداخلہ ایم سُچیریتا نے کہاکہ یہ جیل میں کم از کم پانچ برس کی تکمیل کرنے والی خاتون قیدیوں کے تئیں عظیم قدم ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے ایسی خاتون قیدیوں کو رہا کرنے کا عظیم فیصلہ لیا ہے۔