نئی دہلی/2اپریل(ایجنسی) ڈپریشن آج کی تیز رفتار زندگی کا حصہ بن رہا ہے اور گلیمر انڈسٹری پر اسکا اثر بہت زیادہ ہے. ڈپریشن کی وجہ سے، حیدرآباد میں ایک ٹی وی اینکر نے اپنی بلڈنگ کی پانچیویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی. اینکر کا نام رادھیکا ریڈی تھا اور وہ ایک نیوز چینل میں کام کرتی تھی۔ رادھیکا کے پاس سے پولیس کو ملے خودکش نوٹ میں لکھا ہے کہ میرا دماغ میرا دشمن ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ رادھیکا ڈپریشن سے متاثر تھی.
نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے، پولیس افسر نے کہا کہ رادھیکا کام سے واپس
لوٹنے کے بعد کچھ دیر بعد ہی خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آفس سے آنے کے فورا بعد ہی رادھیکا نے گھر کی بالکنی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ رادھیکا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ رادھیکا کے جاننے والوں کو ابھی بھی یقین نہیں ہورہا ہے کہ وہ انکے درمیان نہیں ہے.
خبروں کے مطابق، چھ مہینے پہلے ہی رادھیکا کا طلاق ہوا تھا۔ وہ اپنے 14 سال کے بیٹے اور اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔
رادھیکا اپنے 14 سالہ ذہنی معذور بیٹے کے ہمراہ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھیں۔