ذرائع:
ہردا:مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 59 لوگ جھلس گئے۔ جنہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر نے اس واقعہ کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں سے واقعہ کی مکمل جانکاری لی اور ضروری ہدایات دیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ہردا کے بیرا گڑھ میں
پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں ہوا۔ کئی لوگوں کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، انہیں بچانے کے لئے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور ایمبولینسیں بھی انہیں اسپتال لے جانے کے لئے پہنچ گئی ہیں۔ کئی زخمیوں کو بھی علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
اس واقعے کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے وہ انتہائی خوفناک ہے، جس میں دھماکے کے بعد آگ کے بلند شعلے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ ادھر سے ادھر بھاگتے نظر آرہے ہیں۔