the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

شہرحیدرآباد کے آرام گھر چوراہے پر خوفناک سڑک حادثہ  پیش آیا جس میں روزنامہ سے وابستہ ملازم نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کا نام فیاض ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فیاض ساکن مشک محل، کل رات آر ٹی سی بس میں سفر کر کے شاد نگر سے حیدرآباد واپس آرہے تھے وہ آرام گھر چوراہے پر بس سے اترنے کے دوران گرپڑے اور اسی بس کے پچھلے ٹائیر کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ 

حیدرآباد شہر میں اس طرح کے واقعات میں کمی نہیں بلکہ اضافہ نظر آرہا ہے۔ 
بس کی زد میں آکر ہلاک ہونے کے واقعات روز بہ



روز بڑھتے جا رہے ہیں، ایک نوجوان بس کے سفر میں محفوظ نہیں ہے تو ضعیف عوام کا کیا ہوگا اور خواتین کا کیا ہوگا۔ 

بس کے ڈرایورس اس طرح بس چلانے لگے ہیں کہ انکو کسی کی پرواہ نہیں ہے اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے، وہ بنا آزو بازو دیکھے تیزی سے چلانے لگتے ہیں، راستوں میں کہی بھی روک دیتے ہیں، بس میں چڑھنے اترنے والوں پر توجہ نہیں دیتے اور بس کو آگے بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثات میں اضافہ نظر آرہا ہے۔      

پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.