ذرائع:
بلگام: کرناٹک کے ہندو اینڈومنٹ کے وزیر راملنگا ریڈی نے کہا کہ مندروں کی ترقی اور مرمت کے لئے محکمہ ہندو اینڈومنٹ کی جانب سے جاری کردہ فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات کے تناظر میں تحقیقات کی جائے گی۔
ریاستی وزیرنےقانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں جے ڈی ایس کی رکن اسمبلی کے کری یمما نائیک کے سوال کا جواب دیا۔
مندروں کی ترقی اور مرمت کے لئے جاری کئے گئے فنڈز کے استعمال کا جائزہ
لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اگر گرانٹس کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق مخصوص کیسز ہوں تو شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔ ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔
رکن اسمبلی کری یممانائیک نے ایوان اسمبلی میں دستاویزات دکھاتے ہوئے کہاکہ انکے حلقےدیوادرگہ تعلقہ میں کئی مندروں کی ترقی اور مرمت کے لئے گزشتہ برسوں میں جاری کی گئی گرانٹس کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ کئی جگہوں پر کام کئے بغیر بل ادا کئے گئے ہیں۔ سرکاری حکام اور ٹھیکیداروں نے غیر قانونی سرگرمیوں کا ارتکاب کیا ہے۔