the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جموں، 13 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بی جے پی کے ایک لیڈر کے گھر کے اندر جمعرات کی شام دیر گئے ہونے والے ایک مبینہ گرینیڈ حملے میں موصوف کا قریب تین سالہ بھتیجا ہلاک جبکہ خود سمیت سات دیگر افراد خانہ زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں کانڈلی پل کے نزدیک رہائش پذیر بی جے پی لیڈر جسبیر سنگھ کے گھر کے اندر جمعرات کی شام دیر گئے مبینہ طور پر ایک گرینیڈ حملہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس مبینہ گرینیڈ حملے کی وجہ سے جسبیر سنگھ سمیت



آٹھ افراد خانہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'زخمیوں میں سے جسبیر سنگھ کا قریب تین سالہ بھتیجا ویر سنگھ ولد بلبیر سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا'۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شام دیر گئے کچھ نامعلوم افراد نے بی جے پی لیڈر جسبیر سنگھ کے مکان کے اندر گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں مذکورہ لیڈر سمیت سات افراد خانہ زخمی ہو گئے جن میں سے ان کا تین سالہ بھتیجا زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.