دہلی، 10 فروری(ذرائع) دہلی پولیس نے اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ دہلی پولیس امانت اللہ خان کو ٹریس کر رہی ہے۔ تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق آپ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان اپنے گھر پر موجود نہیں ہیں۔
عاپ ایم ایل اے
امانت اللہ خان کے خلاف جامعہ میں پولیس کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دہلی پولیس جامعہ میں شہباز خان کو حراست میں لینے کے لیے مہم چلائی تھی، جس پر قتل کا الزام تھا، پولیس نے جب انہیں حراست میں لیا، تو امانت اللہ کے حامیوں نے اسکی گرفتاری کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا۔