حیدر آباد 6 مئی (یو این آئی) تلنگانہ بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ نے نئے سکریٹریٹ میں ان کو جانے سے روکنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے اس خصوص میں ایک ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے نئے سکریٹریٹ
میں ایک اجلاس طلب کیا تھا جس میں شہر سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے شرکت کی خواہش کی گئی تھی اور جب وہ اپنی گاڑی میں سکریٹریٹ کے اندر جانے کی کوشش کر رہے تھے تو گیٹ کے قریب پولیس نے ان کو روک دیا۔
پولیس نے کہا کہ اندر جانے کی ان کو اجازت نہیں ہے۔