اجمیر/17فروری(ایجنسی) اجمیر ضلع کے بیاور میں ایک شادی کی تقریب سلنڈر دھماکے کے بعد ماتم کدہ میں تبدیل ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق اجمیر ضلع کے بیاور ٹاؤن میں شادی کی ایک تقریب میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس میں 9 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ۔
حکام نے کہا کہ اس
حادثے میں مزید اموات کا خدشہ ہے ۔ اجمیر ایس پی راجندر سنگھ چودھری نے کہا کہ مقام واردات پر بچاؤ کاری جاری ہے ۔
حادثے میں زخمی افراد کو فوراً اجمیر کے مختلف ہاسپیٹلس میں منتقل کیا گیا ۔ دھماکے کی وجہ سے عمارت زمین دوز ہوگئی، ملبہ میں ابھی بھی کئی افراد کے پھنسے ہونے کا قوی خدشہ ہے ۔
پولیس نے کہا کہ اس حادثے میں دو کاریں اور چند ٹو وہیلرز جل کر خاکستر ہوگئیں ۔