حیدرآباد/24نومبر(ایجنسی) ہندوستانی فضائیہ کا زیر تربیت طیارہ کرن آج تلنگانہ میں Hakimpet حاکم پیٹ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے پائلٹ وقت پر پیراشوٹ سے صحیح سلامت بچ نکلنے میں کامیاب رہی۔
style="text-align: right;">
فضائیہ کے مطابق یہ حادثہ حاکم پیٹ سے تقریباً 50کلومیٹر دور دن میں دوبجے اس وقت پیش آیا جب زیر تربیت طیارہ باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا۔
اسے ایک زیر تربیت پائلٹ اڑارہی تھی اور خوش قسمتی سے وہ بر وقت پر پیراشوٹ کی مدد سے صحیح سلامت بچ نکلنے میں کامیاب رہی۔