نئی دہلی، 12 مئی (ذرائع) ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے اپنے دوست کو کاک پٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔ اس کے لیے ایئر انڈیا نے پائلٹ کو 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی جی سی آئی نے ایئر لائن پر 30 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
معلومات کے
مطابق معاملہ 27 فروری کا ہے۔ ایئر انڈیا کی پرواز AI-915 (دہلی-دبئی) کے آپریشن کے دوران پائلٹ نے ڈیوٹی پر موجود ایک خاتون دوست کو کاک پٹ میں داخل ہونے دیا تھا۔ اسے اسپیشل ٹریٹمنٹ بھی دیا گیا تھا، اس معاملے کی جانچ میں پائلٹ قصوروار پایا گیا، ایئر انڈیا کے سی ای او کو عملے کی ٹیم کے ایک رکن سے اس معاملے میں شکایت موصول ہوئی۔