نئی دہلی، 25 اپریل (ایجنسی) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سرکاری ہوائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ائر انڈیا کے ایک جہاز میں گزشتہ رات آگ لگ گئی حالانکہ جہاز میں اس وقت کوئی
مسافر نہیں تھا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ائر انڈیا کے اس بوئنگ 777 جہاز کو دہلی سے امریکہ کے سان فرانسسکو ہوائی اڈے کے لئے پرواز کرنی تھی۔ یہ حادثہ پرواز سے پہلے کی باضابطہ جانچ کے دوران پیش آیا۔