: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: شہر کے مضافاتی علاقہ شنکر پلی میں دل دہلادینے والے واقعہ میں ایک ظالم شخص نے اپنے تین بچوں کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ نارسنگی کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس ینکٹ رمنا گوڑ نے بتایا کہ 36سالہ روی جی ایس ایس ملٹی لیول مارکیٹنگ میں شامل ہوا ۔ اس نے اپنے ساتھ موضع کے بعض افراد کو شامل کرواتے ہوئے ان سے رقم جمع کروائی تھی ۔ اس اسکیم کے ذریعہ بھاری منافع کی اس نے پیشکش کی تھی ۔ علاوہ ازیں ایک سال گذر نے کے باوجود بھی اسکیم کی رقم ادا نہ کرنے پر لوگ اس سے رقم کا مطالبہ کررہے تھے ۔ مقامی افراد کے دباو کی وجہ
سے وہ ریاست آندھراپردیش میں ٹنگوٹور منتقل ہوگیا ۔ لوگ رقم کامطالبہ کرتے ہوئے وہاں بھی پہنچ رہے تھے جس کی وجہ سے وہ کافی تنا و میں تھا ۔ اس کے تینوں بچے 13سالہ سائی کرن، 12سالہ موہنت کمار اور چھ سالہ اودے کرنے مقامی گروکل ریسیڈنشیل اسکول میں زیر تعلیم تھے ۔ کل اس کی بیوی اپنے مائیکہ گئی ہوئی تھی ۔ روی کمار اسکول جاکر تینوں بچون کو وہاں سے لے آیا اور اس نے ان تینوں کا گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد کھیت کے پاس جاکر ایک شیڈ میں پھانسی لے لی ۔ مقامی افراد نے نعشوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے مردہ خانہ منتقل کیا ۔