: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 18 اگسٹ (ذرائع) ممبئی کے باندرہ میں واقع ایک مشہور ریستوراں کے کھانے میں مردہ چوہا پائے جانے کے معاملے میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ایف ڈی اے نے باندرا کے ریستوران 'پاپا پنچو دا دھابہ' کو عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹس بھیجا ہے۔ ایف ڈی اے نے
نوٹس میں کہا کہ کھانے کے نمونوں کی جانچ تک ریسٹورنٹ بند رہے گا۔ یہاں 13 اگست کو ایک شخص نے رات کے کھانے میں روسٹڈ میٹ اور چکن ڈھابہ کری کا آرڈر دیا تھا۔ جب آرڈر دیا گیا تو انہیں چکن ڈھابہ کے سالن میں ایک مردہ چھوٹا چوہا ملا۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں ریستوران کے منیجر اور باورچی کو گرفتار کر لیا ہے۔