the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلورو، 23 فروری (ایجنسی) بنگلور میں چل رہے ایرو انڈیا شو کے دوران آج اس وقت ایک مرتبہ پھر بڑا حادثہ پیش آیا جب یہاں شہر کے یلہانکا ایئر فورس اسٹیشن کی پارکنگ میں آگ لگنے سے 150 سے زائد کاریں جل کر راکھ ہوگئیں۔ 

حکام نے بتایا نیشنل ہائی وے کے قریب ایئر فورس اسٹیشن کے مخالف سمت میں پارکنگ میں آگ لگنے کے کسی بھی ہوائی جہاز کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ علاقے میں ایئر فورس اسٹیشن کو کس طرح کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔ شو کے صبح کے سیشن کے دوران مختلف طیاروں نے ہوا میں کرتب دکھائے۔دوپہر 12.30 بجے اس حادثے کی اطلاع ملی۔
فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ گھنا سیاہ دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا اور کئی کاریں جل کر راکھ ہوگئیں۔ پارکنگ پر کم از کم 500 کاریں کھڑی تھیں جس میں ہوائی جہاز کا شو دیکھنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔ اس حادثے میں تقریباً 150 سے زائد کاریں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔



Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">فائربریگیڈ کے حکام نے کہا کہ کار پارکنگ میں آگ لگنے کی وجہ کاروں کے پٹرول ٹینک میں تیل کے لیک ہونے کو مانا جا رہا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لئے 15 سے زائد فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ اس کے ساتھ- ساتھ آئی اے ایف اور سنٹرل پولیس فورس بھی آگ کو قابو کرنے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔ حتمی رپورٹ ملنے تک آگ پر ابھی تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا ہے۔

پارکنگ کے گیٹ نمبر پانچ میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کو پارک کیا گیا تھا۔آج سے اگلے دو دنوں تک سب کو ایئر شو دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ 20 فروری سے شروع ہوئے ایرو انڈیا کے پہلے تین دن صرف مدعوئین کو ایشیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ایرو-انڈیا کے 12 ویں ایڈیشن میں ایئر شو شروع ہونے سے ٹھیک ایک دن پہلے 19 فروری کو دو سوریا کرن طیارے ہوائی کرتب کے دوران آپس میں ٹکرا گئے تھے جس میں ایک پائلٹ کی موت ہو گئی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.