مہاراشٹرا/11مئی(ایجنسی) ممبئی پولیس سے سب سے سرگرم افسروں میں سے ایک ہمانشو رائے نے اپنے ہی گھر پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
رائے کینسر سے متاثر تھے اور اپنی بیماری سے پریشان چل رہے تھے۔ 1988 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہمانشو رائے اس وقت
مہاراشٹر پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تعینات تھے۔
اطلاعات کے مطابق ہمانشو رائے سنیتی عمارت کے چوتھے منزلہ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خون میں سنے ہوئے ملے۔ انہیں فوراً پاس کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔