حیدرآباد/9جولائی(ایجنسی) حیدرآباد کے پاش علاقے بنجارا ہلس میں ایک ہوٹل پرچھاپہ ماری کرکے پولیس نے ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا اور ممبئی کی ایک نئی فلم اداکارہ کو بچانے کا بھی الزام لگا ہے۔
پولیس نے اتوارکو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں دولوگوں کوگرفتارکیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع پرپولیس نے ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ
کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب ایک ہوٹل میں چھاپہ ماری کی گئی اورایک کسٹمرکے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ آگرہ کی رہنے والی ایک فلم ادا کارہ کو بھی بچا لیا گیا ہے۔ پولیس کی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ ملزم اے جناردن راواوردیگر فرارملزم ممبی اوردیگرریاستوں سے فلم اداکاراوں کو بہلا پھسلا کر ہفتہ واری معاہدہ پرلاتے تھے اورانہیں ایک ہفتہ میں ایک لاکھ روپئے دے کران کا جنسی استحصال کرتے تھے۔ ملزم ہرکسٹمرسے 20 ہزارروپئے لیا کرتے تھے۔