حیدرآباد،21 جنوری (ذرائع) اداکار اور بی جے پی لیڈر مادھوی لتھا نے ٹی ڈی پی لیڈر اور تادی پتری میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین جے سی پربھاکر ریڈی کے خلاف سائبرآباد پولیس میں شکایت درج کرائی اور الزام لگایا کہ انہوں نے ان کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے ہیں۔
انہوں نے پربھاکر ریڈی کے خلاف
گچی باؤلی کے پولیس کمشنر آفس میں منگل کو شکایت درج کرائی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریڈی کی طرف سے حال ہی میں کئے گئے تبصروں سے انہیں جذباتی تکلیف ہوئی۔بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مادھوی لتھا نے سوال کیا کہ کیا اداکارہ اور خواتین کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کرنا اور پھر معافی مانگنا قابل قبول رویہ ہے۔