حیدرآباد، 11ستمبر (یواین آئی)شہرحیدرآباد کے سعید آباد، سنگارینی کالونی میں کمسن لڑکی کی عصمت دری کے بعد قتل کے واقعہ جس کے نتیجہ میں مقامی افراد کے ہوئے شدید احتجاج نے علاقہ کو دہلا کررکھ دیا تھا اور کشیدگی پھیل
گئی تھی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرنے میں بالاخر کامیابی حاصل کرلی۔
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم راجو ضلع یادادری بھونگیرمیں چھپا ہوا تھا۔
سٹی پولیس کی خصوصی ٹیم نے اسے گرفتارکرکے حیدرآباد منتقل کیا۔