حیدرآباد4جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے خوفناک حادثہ جس میں یوگا گرو ہلاک ہوگیا کا دل دہلادینے والا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے۔
اس یوگا گرو کی شناخت ایم سدھاکر کے طورپر کی گئی ہے جو ضلع کے پدمانگر کا رہنے والا
ہے۔
سدھاکر جو اپنی بائیک پر جارہا تھا نے ایل ایم ڈی کالونی، ایس بی آئی کے قریب واقع سڑک کو عبور کرنے کے لئے کچھ منٹ انتظار کیا اور جب وہ اپنی بائیک پر سڑک عبور کررہا تھا تو ایک تیز رفتار کار نے اس کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔