: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: حیدرآباد شہرکے بولارم ایکس روڈ کےقریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بلنکٹ ڈیلویری بوائے 20 سالہ محمد محسن کام سے باچوپلی ایکس روڈ سے میاں پورجارہے تھے لیکن بولارم ایکس روڈ کے قریب ایک تیز رفتاراسکول بس نے محمد محسن کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکردے دی۔ اس حادثے میں
اسکول بس کے پہیہ کےنیچے سر آجانے سے نوجوان کابرسرموقع انتقال ہوگیا۔ پولیس نے محمد محسن کے والد محمد پاشاہ کی شکایت پراسکول بس ڈرائیوربالاسوامی کے خلاف ایک کیس درج کرلیاہے۔ محمد پاشاہ نے شکایت میں کہاکہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ہی محمد محسن کی موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بالاسوامی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔