حیدرآباد۔20مارچ (یو این آئی)ہیلمٹ نہ پہننے پرعموما پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کی تصویر کشی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیاجاتا ہے تاہم ایک شخص نے ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے پر پولیس ملازمین کی
ویڈیو لیتے ہوئے ان سے ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ دریافت کی۔
اس نے کہا کہ جب کوئی عام شہری بغیر ہیلمٹ گاڑی پر جاتا ہے تو اس پر چالان کیاجاتا ہے اور یہ چالان عائد کرنے والے ملازمین پولیس ہی بغیر ہیلمٹ جارہے ہیں۔