سون بھدر، 6اکتوبر :- اترپردیش میں سو ن بھدر کے چوپن علاقہ میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائکل پر سوار ایک نوجوان کی موت اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں
بتایا کہ برواٹولہ میں رہنے والے دھیرج (25) اور کملیش کل دیر رات موٹرسائکل سے رابرٹس گنج سے سلکھن واپس آرہے تھے۔
مارکنڈی کرگرا مو ڑ کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹر سائکل کو ٹکر مار دی۔